مریم نواز کا مسمار شدہ کھوکھر پیلس کا دورہ

بدھ 27 جنوری 2021 21:47

مریم نواز کا مسمار شدہ کھوکھر پیلس کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کھوکھر پیلس کا دورہ کیا۔ جہاں مریم نواز نے کھوکھر برادران سے ملاقات کرتے ہوئے کھوکھر پیلس کی مسماری کو پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پارٹی رہنما سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر سمیت دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان موجود تھے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی حمایت کی پاداش میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ کھوکھر برادران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت ان کے خلاف جتنی مرضی کارروائیاں کرلیں وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں