نیب نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

جمعرات 28 جنوری 2021 14:21

نیب نے رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2021ء) نیب نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت مقرر کرانے کے لیے تیسری بار لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ رانا ثنااللہ آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت پر ہیں۔رانا ثنااللہ کو گزشتہ برس مارچ میں عبوری ضمانت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بنچ کی عدم دستیابی کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا۔نیب کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے ،رانا ثنااللہ کے کیس میں فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ کیا جائے۔نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں،نوٹس ملنے پر رانا ثنااللہ نے لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت لے لی، اب نیب نے تیسری مرتبہ رانا ثنائ اللہ کی درخواست ضمانت کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں