اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 جنوری 2021 16:25

اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھیں، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،اشتہاریوں، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری26 مقدمات میں مطلوب نوسرباز، فراڈیا اشتہاری ملزم راولپنڈی سے گرفتارجعلی سوسائٹیز اور فرضی پلاٹس دیکھا کر سادہ لوح شہریوں کی جمع پونجی ہڑپنے والے فراڈیے کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم عمران باجوہ پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج ہیں، ملزم عمران جعلی سوسائٹی بناتا اور لوگوں کے پیسے لیکر فرار ہو جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف ماڈل ٹاوٴن، سول لائنز، کینٹ اور اقبال ٹاوٴن ڈویڑنز کے تھانہ جات میں 26 مقدمات درج ہیں۔ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب اور عرصہ دراز سے روپوش تھا، 12 سال سے تین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم اسد الرحمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں