پیپلزپارٹی نے ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا،مسلم لیگ (ن) کو معلوم نہیں کس نے کس کو کتنا پیسہ دیا‘ خرم دستگیر

صرف اتنا پتہ ہے (ن) لیگ کی83 اراکان نے بغیر پیسہ لیے گیلانی صاحب کو ووٹ دیا ‘ رہنما مسلم لیگ(ن)

اتوار 7 مارچ 2021 16:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما انجینئر خرم دستگیر نے انکشاف کیا ہے پیپلزپارٹی نے ٹکٹ کنفرم کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا،مسلم لیگ (ن) کو معلوم نہیں کس نے کس کو کتنا پیسہ دیا، ہمارامقصد سینیٹ انتخابات میں صرف اپنے ووٹ پورے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے بات کی اور ہم نے ٹکٹ کنفرم کیں، مجھے نہیں پتہ کہ کتنے لوگوں کو ٹکٹ کنفرم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی گیمز کا میں جواب نہیں دے سکتا،ہمیں صرف اتنا پتہ ہے کہ (ن) لیگ کی83 اراکان نے بغیر پیسہ لیے گیلانی صاحب کو ووٹ دیا اور 14 ووٹ بھی ہمارے مشترکہ امیدوار کو پڑے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں