سال میںایک پاکستانی 200لیٹر دودھ،108کلو آٹے کا استعمال کرتا ہے‘ جمشید اقبال چیمہ

اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو ’’ غذائی دہشتگرد‘‘ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ‘ معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی

جمعہ 23 اپریل 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ خوراک میں پاکستانی سال میں سب سے زیادہ دودھ پیتے ہیں جو 200لیٹر ایوریج پر کیپٹا بنتا ہے جبکہ سال میں 108کلو آٹا کھاتے ہیں،اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو ’’ غذائی دہشتگرد‘‘ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے بتایا کہ اگر ہم دودھ کا سال کا خرچہ دیکھیں تو یہ 20سی25ہزار روپے بنتا ہے جبکہ آٹے کا خرچہ 9ہزار روپے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دودھ سب سے مہنگی خوراک اور یہی سب سے نا خالص بکنے والی خوراک بھی ہے ۔ انہوں نے ہمارے ملک میں 60ملین لیٹر سالانہ پیدا ہوتا ہے اور ایک پاکستانی 200لیٹر ایوریج لیتا پیتا ہے اور اگر 22کروڑ عوام کو یہ دودھ پلائیں تو یہ سالانہ 44ارب لیٹر دودھ بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کو روکنے کیلئے فوڈ اتھارٹیز قائم ہیں اور وہ متحرک ہیں ، میڈیا کو چاہیے کہ وہ اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کو اگر ’’غذائی دہشتگرد ‘‘ کہا جائے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں