بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاہے ‘ شہباز شریف

قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں ‘ صد رپاکستان مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 19 جون 2021 22:12

بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاہے ‘ شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج اوربدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاہے ،انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنادیا ہے ،پہلے قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں یہ انتشاراچھی چیز نہیں، ارکان اسمبلی کی عزت ووقار کی پامالی قابل مذمت ہے ،بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے ،حکومت ارکان اسمبلی کی بات سنے، لاٹھی چارج، اجلاس میں شرکت سے روکنا مسئلے کا حل نہیں،دونوں اطراف تحمل اور بالغ نظری کا مظاہرے کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں