شہباز شریف کو گاڑی میں بیٹھنے کے بعد دوبارہ بلاکر تفتیش کی گئی

منگل 22 جون 2021 22:30

شہباز شریف کو گاڑی میں بیٹھنے کے بعد دوبارہ بلاکر تفتیش کی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ایف آئی اے حکام نے 2 بار پوچھ گچھ کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف ایف آئی اے حکام کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش ہوئے اور آدھے گھنٹے تک سوالوں کے جواب دئیے۔ آدھے گھنٹے کی تفتیش کے بعد جب شہباز شریف واپس جانے کے لیے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تو اچانک گاڑی روک کر انہیں دوبارہ تحقیقات کے لیے بلا لیا گیا تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ کس کے کہنے پر شہباز شریف کو دوبارہ بلایا گیا، اس بارے میں ایف آئی اے حکام نے کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں