شاہد آفریدی کا انڈین مداح کو فٹنس کیلئے بکرے کا گوشت کھانے کا مشورہ

آپ صحت کے معاملے میں اتنے چھوٹے ہیں اور خود کوبڑا فین کہہ رہے ہیں،شاہد آفریدی کا اپنے فینز سے مکالمہ

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 24 جولائی 2021 08:08

شاہد آفریدی کا انڈین مداح کو فٹنس کیلئے بکرے کا گوشت کھانے کا مشورہ
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جولائی 2021ء )  سابق قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کرکٹ سے لگاؤ رکھنے والے ایک انڈین مداح کو فٹنس اور پروٹین کے حصول کیلئے بکرے کا گوشت کھانے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں سے رابطے میں رہنے کیلئے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں۔انہوں نے عید الاضحی کے موقع پر انسٹاگرام پر لائیو سیشن کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے لائیو کالز پر اپنے مداحوں سے بھی بات چیت کی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں کالز کرنے والے بیشتر مداح انڈین تھے۔ شاہد خان آفریدی نے سب کو عید کی مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ گفتگو کی۔ایک ہندوستانی لڑکے کو شاہد آفریدی نے نصیحت کی کہ قربانی کے بعد غریب لوگوں کو خیال رکھنا بہت ضروری ہے، ہمارے اردگرد بہت سے ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہمیں ان کا احساس کرنا چاہیے۔راجھستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے شاہد آفریدی سے کہا کہ وہ ان کا بہت بڑا فین ہے، اس پر مذاق کرتے ہوئے لیجنڈ کھلاڑی کا کہنا تھا کہ آپ صحت کے معاملے میں اتنے چھوٹے ہیں بڑا فین کہہ رہے ہیں۔

شاہد آفریدی اسے بھی عید مبارک کہتے ہیں لیکن لڑکا انگریزی میں‘’سیم ٹو یو”کہتا ہے تو آفریدی پہلے اس کو جواب دیتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ ہاں ہاں، انگریز کے بچے۔اس موقع پر ایک کشمیری نوجوان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب وہ کے پی ایل شروع کریں گے تو کشمیر جائیں گے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر اپنے فینز کے ساتھ اکثر گفتگو کرتے رہتے ہیں اور بعض اوقات ان کی اس چٹ چیٹ میں بڑی دلچسپ باتیں منظر عام پر آ جاتی ہیں۔کرکٹ کے حوالے سے شائقین کو بھی وہ جواب دیتے ہیں اور اس کے علاوہ اپنے چاہنے والوں کو قیمتی مشوروں سے بھی نوازتے نظرا ٓتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں