ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول پر نہ آ سکا ،ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) ریلوے کا ٹرین آپریشن معمول پر نہ آ سکا ، لاہور آنے اور لاہور سے کراچی جا نیوالی ٹرینیں حسب معمول گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں ،شدید گرمی اورحبس میں انتظار کی سولی پر لٹکے مسافر ریلوے انتظامیہ کوکوستے رہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شاہ حسین تین گھنٹے بیس منٹ ، پاک بزنس، کراچی ایکسپریس دو دو گھنٹے، تیزگام ایک گھنٹہ پچاس منٹ، جعفر ایکسپریس ایک گھنٹہ پینتالیس منٹ، علامہ اقبال ایک ایک گھنٹہ بیس منٹ، فرید ایکسپریس ایک گھنٹہ دس منٹ، گرین لائن، قراقرم اور خیبر میل ایک ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں۔

دوسری جانب لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی جناح ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا، جناح ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں