وزیراعلی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ سٹاف کیلئے ایک تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی

ہفتہ 24 جولائی 2021 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ سٹاف کیلئے ایک تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الالضحی کے موقع پر 57 ہزار910 ٹن آلائشیں اور کوڑا اٹھایا جس پر پنجاب حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ وزیراعلی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے فیلڈ سٹاف کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 11 ہزار800سے زائد فیلڈ سٹاف کو ایک تنخواہ بطور اعزازیہ ملے گی۔ ایوان وزیراعلی نے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل اور سی ای او رافعہ حیدر کی خدمات کو بھی سراہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں