پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن صوبہ بھرکے نجی ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹرکررہا ہے‘یاسمین راشد
عوام کوروناوائرس کی چوتھی اور خطرناک لہرسے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سختی سے اپنائیں‘وزیرصحت پنجاب کا اجلاس سے خطاب
بدھ 4 اگست 2021 16:25
(جاری ہے)
سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان، ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف اور چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن نے وزیر صحت کو بریفنگ دی۔
چیف ایگزیکٹو پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ثاقب عزیزنے وزیر صحت کو پنجاب کے نجی ہسپتالوں میں کورونامریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کیں۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کیلئے علاج کے انتظامات پراطمینان کااظہارکیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اوریواین ایف پی اے کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدہ کے مطابق 4سالہ بی ایس سی مڈوائفری پروگرام کو کامیابی سے چلایاجائے گا۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارمحکمہ صحت پنجاب میں 500میل نرسز بھرتی کئے گئے ہیں۔پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن صوبہ بھرکے نجی ہسپتالوں میں کوروناکے مریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹرکررہا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی سفارشات پرصوبہ کے نجی ہسپتالوں میں کوروناکے 216مریضوں کو علاج کی مفت سہولت فراہم کی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ مدراینڈ چائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے گا۔مدراینڈ چائلڈ بلاک 650بستروں اور 10منزلوں پرمشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں روزانہ کی بنیادپر ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کیاجارہاہے۔این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایس اوپیزپرسختی سے عمل درآمدکروایاجارہاہے۔محکمہ صحت پنجاب نے محرم الحرام کیلئے بھی ایس اوپیز جاری کردی ہیں۔عوام کوروناوائرس کی چوتھی اور خطرناک لہرسے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر سختی سے اپنائیں۔عوام ماسک کی پابندی،سنیٹائزرکے استعمال، سماجی فاصلوں کویقینی اور غیرضروری اجتماعات سے گریزکریں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار