شوہر نے بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی

ملزم نشے کا عادی نکلا، آگ لگنے کے باعث گھر میں رکھا دو بیٹیوں کا سارا جہیز جل کر خاک ہوگیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 اگست 2021 20:17

شوہر نے بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی
رائیونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2021ء) شوہر نے بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی، ملزم نشے کا عادی نکلا، آگ لگنے کے باعث گھر میں رکھا دو بیٹیوں کا سارا جہیز جل کر خاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے رائیونڈ میں نشے کا عادی شخص اپنی بے وقوفانہ حرکت کی وجہ سے گھر سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شوہر نے بیوی کے میکے سے واپس نہ آنے پر اپنے ہی گھر کو آگ لگادی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گھر جلانے والے شخص کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی، جبکہ تمام تر کوششوں کے باوجود شوہر اپنی بیوی کو راضی کرنے میں ناکام رہا۔ ناراض بیگم میکے سے واپس نہ آئی تو دلبرداشتہ شوہر نے انتہائی قدم اٹھا لیا، اپنے گھر کو تالا لگا کر آگ لگادی، جس سے گھر میں رکھا دو بیٹیوں کا سارا جہیز جل کر خاک ہوگیا۔ گھر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کرنا پڑی۔ پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم نشے کا عادی ہے اور اسی وجہ سے بیوی سے جھگڑا ہوا تو وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ پھر بیوی کی ناراضگی ختم نہ ہونے پر اس نشے کے عادی شخص نے اپنے ہاتھ سے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں