لاہور ہائی کورٹ کے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگرملزسے مارکیٹ کمیٹی فیس کی وصولی روکنے کے احکامات

جمعرات 16 ستمبر 2021 14:06

لاہور ہائی کورٹ  کے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگرملزسے مارکیٹ کمیٹی فیس کی وصولی روکنے کے احکامات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئررہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز سمیت دیگر شوگرملزسے مارکیٹ کمیٹی فیس کی وصولی روکنے کے احکامات جاری کر د یئے ۔جمعرات کولاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے جہانگیر ترین سمیت دیگر شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں مارکیٹ کمیٹی فیس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ جب سپریم کورٹ کا اس حوالے سے فیصلہ موجود ہے تو پھر فیس کیوں وصول کی جا رہی ہے۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایسے اقدامات کیسے کیے جا سکتے ہیں ۔ عدالت نے درخواستوں پر نوٹس جاری کر تے ہوئے متعلقہ حکام کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ فیس وصولی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور قوانین کی خلاف ورزی ہے اس لیے اسے روکا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں