باغبانپورہ ،دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے

اتوار 19 ستمبر 2021 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) باغبانپورہ کے علاقہ مدینہ کالونی مہران پارک میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ، درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ دونوں ڈاکوئوں نے 22 اگست کو شہری محمدرمضان کے گھر لوٹ مار کی تھی، مدعی مقدمہ ایجنسی سے پٹرول ڈلوا رہے تھے کہ رمضان کی اہلیہ نے ملزموں کو شناخت کر لیا۔

بتایا گیاہے کہ دونوں ڈاکو پولیس یونیفارم پہن کرگھرمیں داخل ہوئے تھے جن کی صدام اورعلی کے نام سے شناخت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک ملزم علی سابق پولیس ملازم نکلا۔ موقع پر جمع ہونے والے شہریوںنے دونوں کو قابو کر لیا اور خوب درگت بنائی ۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم اہل علاقہ نے دونوں ڈاکوئوں کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ۔بعد ازاں پولیس اور شہریوں کے درمیان 2 گھنٹے مذاکرات کے بعد دونوں ڈاکوئوں کو تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیاگیا ۔دونوںڈاکو 22 اگست کو رمضان کے گھر سے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے تھے اور اس کے خلاف تھانہ باغبانپورہ میں اندارج مقدمہ کے لیے درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں