لندن میں موجود نواز شریف کی لاہور میں ویکسی نیشن ہو گئی

این سی او سی کے ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کو 22ستمبر کو سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگی

جمعرات 23 ستمبر 2021 13:10

لندن میں موجود نواز شریف کی لاہور میں ویکسی نیشن ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو لندن میں موجود ہونے کے باوجود کورونا سے بچائو کی ویکسی کی پہلی ڈوز لگائے جانے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے این سی اوسی کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں22ستمبر کو کورونا سے بچائو کے لئے چینی کمپنی کی ویکسین سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگی او رانہیں ابھی دوسر ی ڈوز لگنا باقی ہے ۔ نجی ٹی وی کی جانب سے جس شناختی کارڈ پر ویکسی نیشن کی گئی اس کی فوٹو کاپی این سی او سی کی جانب سے جاری کیا گیا میسج بھی دکھایا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں