پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس، ٹرانسپورٹرزنے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصداضافہ کردیا

اتوار 17 اکتوبر 2021 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس، ٹرانسپورٹرزنے بھی کرایوں میں 15 سے 20 فیصداضافہ کردیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹرز بھی پیچھے نہ رہے اور بسوں کے کرایوں میں 15 سے 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1250 سیبڑھاکر1350، لاہور سے مری کا کرایہ 1600 سے بڑھ کر 1700 اور پشاورکا کرایہ 1500 سیبڑھا کر 1600 روپیکردیا گیا ہے۔

لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 630 سیبڑھاکر 730 روپے، ملتان کا کرایہ 1150 سیبڑھاکر 1250 روپے، خانیوال کا کرایہ 1000 سے بڑھاکر 1100 روپے، صادق آباد کاکرایہ 1650سیبڑھا کر1800 کردیا گیا ہے۔ اسی طرح حیدرآباد کا کرایہ 3400 سے بڑھ کر3600 روپے اور کراچی کا کرایہ 3600 سے بڑھ کر 3800 روپے ہوگیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں