نبی پاک ؐ کی ولادت باسعادت کا پرمسرت دن ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خصو صی ہدایت پر قیدیوں کیلئے خصو صی کھانے

قیدی بھی ہماری طرح انسان ہیں ،نبی پاکؐ نے خود بھی اپنے عمل سے قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کیا‘وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

بدھ 20 اکتوبر 2021 22:39

نبی پاک ؐ کی ولادت باسعادت کا پرمسرت دن ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی خصو صی ہدایت پر قیدیوں کیلئے خصو صی کھانے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) نبی پاک ؐ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر تمام جیلوں کے قیدیوں کیلئے خصو صی کھانے کا اہتمام کیاگیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر قیدیوں کو پراٹھا، چائے اور حلوے کا ناشتہ دیا گیا۔ دوپہر کے کھانے میں قیدیوں کو چکن بریانی، دہی اور زردہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

قیدیوں کو رات کو چکن روٹی، سویاں اور کشمیری چائے دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے عید میلاد النبی ؐ پر قیدیوں کے لئے خصوصی کھانے کا اہتمام کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ کاکہنا ہے کہ قیدی بھی ہماری طرح انسان ہیںاور نبی پاکؐ نے خود بھی اپنے عمل سے قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کیا۔ حضو ر اکرم ؐنے قیدیوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کا درس دیا ہے۔ آج مبارک ترین دن ہے اور اس دن کی مناسبت سے قیدیوں کیلئے اچھے کھانے کا اہتمام کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں