وطن کی مٹی ہم سے اتحاد اوریگانگت کا تقاضا کررہی ہے، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی گنجائش نہیں‘عثمان بزدار

ملک میںاستحکام کیلئے ذاتی مفادات کی سیاست کو خیرباد کہنا ہوگا، انتشارکی سیاست کرنیوالوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 18:59

وطن کی مٹی ہم سے اتحاد اوریگانگت کا تقاضا کررہی ہے، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی گنجائش نہیں‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی حیثیت رکھتا ہی-یہ عناصر اپنے دو رمیں بھی عوام سے مخلص نہ تھے، نہ اب ہیں اور نہ آئندہ ہوں گی-اپوزیشن کوموجودہ نازک حالات میںانتشار پھیلانے کی بجائے سنجیدہ سیاست کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے -اپوزیشن کوعوام کا احساس ہے نہ ملک کی پرواہ - یہ عناصر صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے قومی مفادات کو داؤ پر لگارہے ہیں ۔

وطن عزیز کی مٹی ہم سے بھائی چارے، اتحاد اوریگانگت کا تقاضا کررہی ہے اور موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں -ملک میںاستحکام کے لئے ذاتی مفادات کی سیاست کو خیرباد کہنا ہوگا- انتشارکی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیی- اپوزیشن کو افراتفری پھیلانے سے گریز کرناچاہیے لیکن بدقسمتی سے ان عناصر کا ایجنڈا صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتا ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں