انٹرویو کے ذریعے ایک ماں پر حملے ،کم ظرفی کا مظاہرہ کیاگیا‘حنا ربانی،منال حسن

والدہ نے ملک کیلئے اپنے خوابوں ، خواہشوں سے بڑھ کر کام کیا،اپنی زندگی وطن پر فداکی ماضی کی نامورگلوکارہ میڈم نور جہاںکی صاحبزادیوں کاعلی عظمت کے انٹرویو پر برہمی کا اظہار

اتوار 24 اکتوبر 2021 11:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) ماضی کی نامور گلوکارہ میڈم نورجہاں کی صاحبزادیوںحنا درانی اورمنال حسن نے گلوکار علی عظمت کی جانب سے اپنی والدہ کے لیے کہے گئے الفاظ کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اوران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو انٹرویو دیا گیا اس کے ذریعے نہ صرف ایک ماں پر حملے کیے بلکہ اپنی کم ظرفی کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ملکہ ترنم نورجہاں کے حوالے سے بھارت کے مرحوم اداکار دلیپ کمار اور گلوکارہ لتا منگیشکر کی تعریفی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ملنی اور ہونی چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس آزادی کو دوسری کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کے لیے استعمال کیا جائے۔پاکستان میں عام طور پر اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور اسے دوسروں کی تذلیل کے لیے بروئے کار لایا جاتا ہے۔نور جہاں کی صاحبزادیوں نے اپنی پوسٹ میں علی عظمت کا نام نہیں لکھا لیکن ان کا اشارہ ان کی جانب ہی تھا۔انہوںنے کہا کہ ان کی والدہ نے ملک کے لیے اپنے خوابوں اور خواہشوں سے بڑھ کر کام کیا اور اپنی زندگی وطن پر فدا کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں