اسلم گل مہنگائی کیخلاف احتجاجی ریلی کے ہمراہ این اے 133کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے جائینگے

اتوار 24 اکتوبر 2021 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریلی کے ہمراہ آج ( پیر) کے روز این اے 133کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمشن کے دفتر جائیں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مہنگائی مارچ میں شامل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی فیروز پور روڈ کے راستے ریواز گارڈن پہنچے گی۔لاہور کے ممبران پنجاب ایگزیکٹو، پنجاب کونسل، لاہور ڈویژن، ضلعی، زونل و اذیلی ونگز اور ٹکٹ ہولڈرز کو ایک بجے دن ریواز گارڈن پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں