24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے ‘ سیکرٹری صحت

ڈینگی بخار کے باعث 2 اموات رپورٹ ،سال پنجاب بھر میں 145 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں‘ عمران سکندر بلوچ

منگل 30 نومبر 2021 16:40

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے ‘ سیکرٹری صحت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کے موئثراقدامات کے باعث صوبہ بھرمیں ڈینگی کے کیسزمیں کمی آگئی۔محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزکردی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 81 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے 58 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 4، گوجرانولہ سے 3 جبکہ فیصل آباد اور قصور میں 2 دومریض رپورٹ ہوئے ہیں۔روز جھنگ، نارووال، رحیم یار خان اور شیخوپورہ سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جہلم، ننکانہ صاحب اور سرگودھا سے 1ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 25,145 ہو چکی ہے۔ رواں سال لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,906کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 145 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث گجرات اور راولپنڈی سی1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 808 مریض داخل ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 597 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 211مریض داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 4,928 بستر مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی کیلئے مختص کئے گئے 808 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔

لاہور میں ڈینگی کے مختص کئے گئے 597 بستروں پر مریض زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 350,712 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گذشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 87,029 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز پنجاب بھر میں 247 ان ڈور اور آوٹ ڈور سے لاروا تلف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 31,725 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 5,346 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔گذشتہ روز لاہور میں 206 ان ڈور اور آوٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونیکا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں