پروٹون کمپنی نے سیڈان ساگا کی قیمت بڑھا دی

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ملائیشیا کی کمپنی پروٹون نے سیڈان ساگا کی قیمت میں دو لاکھ 24 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا۔دیگر کار کمپنیوںٹویوٹا، سوزوکی، ہونڈا، کِیا، ہنڈائی، یونائیٹڈ موٹرز اور چنگان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کاروں کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کر دیا ہے۔

ملک میں کار کمپنیوں کی جانب سے کاروں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سب سے زیادہ تبدیلی چنگان السوین اور کاروان میں دیکھی گئی جس کی قیمت میں 2 لاکھ 75 ہزار روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔کمپنی نے کہا کہ نئی قیمتیں 26 نومبر سے لاگو ہوچکی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق ان تمام صارفین پر لاگو ہوگا جنہوں نے 26 نومبر سے پہلے اپنی کاریں بک کر رکھی ہیں اور پوری یا آدھی قیمت ادا کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

پروٹون ساگا کی تین قسمیں معیاری دستی، معیاری خودکار اور پریمیم آٹومیٹک ہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے سستی سیڈان کہا جاتا ہے۔ساگا بیسک مینوئل ٹرانسمیشن، ساگا بیسک آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور ٹاپ آف دی چین ساگا ایس کی قیمت میں 2 لاکھ 24 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ مختلف قسمیں اب بالترتیب 21 لاکھ 49 ہزار روپے، 23 لاکھ روپے اور 24 لاکھ روپے میں فروخت ہوں گی۔ کمپنی نے ابھی تک پروٹون ایس یو وی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا ہے تاہم ڈیلروں کو توقع ہے کہ دسمبر میں ایس یو وی کی قیمتیں تین لاکھ 50 ہزار سے 4 لاکھ روپے تک بڑھ جائیں گی۔ ایس یو وی کے دو قسمیں ہیں یعنی پروٹون ایکس 70 ایگزیکٹو اور ایکس 70 پریمیم، یہ ویریئنٹس 46 لاکھ روپے اور 49 لاکھ روپے میں دستیاب ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں