گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 00:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) تھانہ سول لائنزکے علاقہ سے گنگا رام ہسپتال کے ڈاکٹر کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا ،ڈاکٹر عظیم خود ہی گھر واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ معظم علی نے بتایا کہ ڈاکٹر عظیم گھر سے اپنے دوست کے پاس گئے اور موبائل کہیں گر گیا تھا۔بھائی نے ڈاکٹر عظیم سے رابطہ نہ ہونے پر مقدمہ درج کروایا تھا۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو کیس کی مزید کارروائی نہ کرنے کے حوالے سے کہہ دیا ہے ۔ڈاکٹر عظیم کے اغوا ء کا مقدمہ اس کے بھائی معظم علی کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں