سٹاک ایکسچینج نہیںحکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں‘ شہباز شریف

ملک پر نازل بربادی سے نجات حاصل نہ کی تو اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت پوری قوم پڑھ رہی ہو گی

جمعرات 2 دسمبر 2021 16:32

سٹاک ایکسچینج نہیںحکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں‘ شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج نہیںموجودہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں ،ایک روز حکومت نے کامیابیوں کے دعوے کئے اگلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں بلڈ باتھ ہوگیا ،سٹاک ایکسچینج میں 2000 پوائنٹس کا گرنا سرمایہ کاروں کے معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں ،خبردار کیا تھا کہ تجارتی خسارہ، شرح سود میں اضافہ معیشت کی جان لے گا ،غیرملکی قرض کا تاریخی بوجھ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا نتیجہ یہی نکلنا تھا ،ملک پر نازل بربادی سے نجات حاصل نہ کی تو اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت پوری قوم پڑھ رہی ہو گی ،یہ ہی ڈگر رہی تو خاکم بدہن پاکستان کا کیا ہوگا، اس تباہی کو اب رکنا چاہیے، یہ قومی سلامتی کا سوال ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments