چوہنگ کے علاقہ حیدری کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد

28سالہ پروین کو چھری کے وار کر کے قتل کیا گیا ،لاش مردہ خانے منتقل

اتوار 5 دسمبر 2021 19:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) چوہنگ کے علاقہ حیدری کالونی میں گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ 28 سالہ خاتون کو گھر میں چھری کے وار قتل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

خاتون کی لاش دو دن پرانی لگتی ہے ۔مقتولہ کی شناخت پروین بی بی کے نام سے ہوئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ماہرین موقع پر پہنچ گئے جنہوںنے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں