لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق

بچےسگنل کراس کررہےتھےکہ تیزرفتارگاڑی نےکچل دیا جس کے نتیجے میں چاروں بچے زخمی ہوگئے، ٹریفک پولیس

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 5 دسمبر 2021 20:05

لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 5دسمبر 2021) لاہور میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحق، 3 بچے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں تیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بچےسگنل کراس کررہےتھےکہ تیزرفتارگاڑی نےکچل دیا جس کے نتیجے میں چاروں بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں 15سالہ عبدالرحمان، 10سالہ ایمان اور 14سالہ نقاش شامل ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کار سوار کوحراست میں لے لیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 11 سالہ جواد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دوسری جانب صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے مری جانے والی اسکول بس حادثے کا شکار ہونے سے 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق ہوگئیں ، اسکول بس کو جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب حادثہ پیش آیا ، حادثے میں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے‘ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تفریحی ٹور پر لاہور سے مری جانے والے اسکول طالبات کی بس کو جی ٹی روڈ پر دینہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 طالبات اور ایک ٹیچر جاں بحق جب کہ 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 سے معلوم ہوا کہ پرائیوٹ اسکول کے طلبہ اساتذہ کے ہمراہ لاہور سے مری جارہے تھے کہ اس دوران اسکول بس بے قابو ہوکر ریلوے لائن سے ٹکراگئی ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچیں ، جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو وہاں سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔              

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں