سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت لاہور ایئرپورٹ سے سری لنکا روانہ کردی گئی
میت کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکن ایئرلائنز کے ذریعے روانہ کیاگیا‘پولیس نے مزید 7 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا
میاں محمد ندیم پیر 6 دسمبر 2021 15:47
(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی، سری لنکا کے اعزازی کونسل جنرل یٰسین جوئیہ، محکمہ داخلہ پنجاب اور سری لنکن ہائی کمیشن کے نمائندے موجود تھے دوسری جانب پنجاب پولیس نے 49 سالہ سری لنکن منیجرپریانتھا کمارا کو تشدد کر کے قتل کرنے کے کیس میں مزید 7 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا جس کے بعد مجموعی طور پر گرفتار افراد کی تعداد 131 ہوگئی. خیال رہے کہ فیکٹری ورکرز سمیت سیکڑوں افراد کے ایک مشتعل ہجوم نے 3 دسمبر کو پریانتھا کمارا پر توہین مذہب کا الزام عائد کر کے احتجاج کیا اور انہیں تشدد کر کے قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگادی تھی پولیس نے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات میں 26 ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ملزمان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جاسکے. انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جج نتاشہ نسیم نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے اور انہیں دوبارہ 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا گزشتہ تین روز میں پولیس متعدد افراد کو حراست میں لے چکی ہے، مشتبہ افراد میں وہ شخص بھی شامل ہے جو مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا اور ساتھ ہی وہ لوگ بھی جنہوں نے تشدد کیا اور دوسروں کو اکسایا. پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ گرفتار کیے گئے 131 افراد میں سے 26 نے بہیمانہ قتل میں مرکزی کردار ادا کیا بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مسلسل تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں اور سیکرٹری پروسیکیوشن کو کیس کی پروسیکیوشن کا کام سونپا گیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے 13 مرکزی ملزمان کو فوجداری عدالت کے جج ظریف احمد کے سامنے پیش کیا گیا، پولیس کی درخواست پر عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ ریمانڈ دے دیا تھا ان 13ملزمان میں فرحان ادریس، صبوربٹ، طلحہ، عبدالرحمٰن، عمران، تیمور، شعیب، راحیل، عثمان، شاہزیب احمد، ناصر،احتشام اور جنید شامل تھے. اگوکی پولیس تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں راجکو انڈسٹریز کے 900 ورکرز کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302، 297، 201، 427، 431، 157، 149 اور انسداد دہشت گردی قانون کے 7 اور 11 ڈبلیو ڈبلیو کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا.
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وکلاء تنظیموں کا کل ہڑتال وعدالتی بائیکاٹ کا اعلان
خراب کارکردگی پرایک افسر لیسکو ہیڈ کوارٹر اٹیچ، دو کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا،ترجمان لیسکو
لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم جاری، 4.12 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی ،ترجمان
منہاج القرآن کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس کاانعقاد،ڈاکٹر حسین محی الدین و دیگر کا خطاب
پنجاب یونیورسٹی انشورنس انڈسٹری کو ہنر مند گریجویٹس فراہم کرے گی،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود
انتہائی مہنگی بجلی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام اور انڈسٹری پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے‘فرید احمد پراچہ
پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر کی بیٹی کا اعزاز، سی ایس ایس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
پنجاب پولیس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کے علاج معالجے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے‘ آئی جی ڈاکٹر ..
آئی جی پنجاب کی سب انسپکٹر خادم حسین کو بیٹے کے اعزازی شمشیر حاصل کرنے پر مبارکباد
ڈی جی آئی ایس پی آر کے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کی تجویز کے ساتھ اتفاق کرتے ہیں‘سینیٹر اعجاز چوہدری
غربت کے خاتمے ،سماجی تحفظ کی فرا ہمی کے لیے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے دائرہ کار کو بڑھایا جائیگا‘مجتبیٰ ..
عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں ریکارڈ کمی کی گئی ہے، بلال یٰسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی