اسلام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں، سیالکوٹ اور فیصل آباد جیسے واقعات کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں: چودھری شجاعت حسین

ہمارا معاشرہ جس سمت میں جا رہا ہے اس کا نتیجہ خوفناک ہے، عوام قانون کو ہاتھ میں نہ لیں، اس سے مسائل ختم نہیں بلکہ بڑھتے ہیں

جمعرات 9 دسمبر 2021 00:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں اندوہناک واقعات کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے مذہب کے نام پر ناجائز فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں، اسلام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسے واقعات کی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور معاشرے کے ہر فرد نے پرزور انداز میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انسانیت کا فقدان شروع ہوگیا ہے جس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا معاشرہ جس سمت میں جا رہا ہے اس کا نتیجہ خوفناک ہے، عوام قانون کو کسی صورت اپنے ہاتھ میں نہ لیں، اس سے پیدا شدہ مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید بڑھتے ہیں

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>