ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بلیک میلنگ کیس، ریمبو نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

بلیک میلنگ کا الزام غلط ہے، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت پر رہا کرے۔ رخواستگزار کا مؤقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 دسمبر 2021 13:50

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم بلیک میلنگ کیس، ریمبو نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2021ء) : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کے بلیک میلنگ کیس کے مرکزی کردار ریمبو نے ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرعائشہ کو بلیک میل کرنے کے کیس میں مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو نے ضمانت کے لیے عدالت کو درخواست دے دی ہے۔ ریمبو کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے سماعت کی ، عامر سہیل عرف ریمبو نے مؤقف اختیار کیا کہ بلیک میلنگ کا الزام غلط ہے، خاتون نے جھوٹے الزامات عائد کیے، لہٰذا استدعا ہے کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

جس کے بعد سیشن عدالت نے ریکارڈ طلب کرکےسماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

اس درخواست میں عائشہ اکرم نے گریٹر اقبال پارک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کا ذمہ دار اپنے ساتھی ریمبو کو قرار دیا تھا۔ درخواست میں عائشہ اکرم نے کہا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا۔

متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا کہنا تھا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا۔ عائشہ اکرم نے اپنے درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10 لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ریمبو کے خلاف سخت کارروائی کی استدعا بھی کی تھی جس کے بعد ریمبو کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مینارِ پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو ہراسگی اور بدتمیزی کا نشانہ بنانے کا واقعہ 14 اگست کے روز پیش آیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں