لاہورائیرپورٹ سے زیادتی اور گینگ ریپ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

ملزم شجر نے چھ سال قبل گوجرانوالہ میں ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،گوجرانوالہ پولیس کے حوالے

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

لاہورائیرپورٹ سے زیادتی اور گینگ ریپ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے زیادتی اور گینگ ریپ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم شجر حسین کو بیرون ملک سے واپسی پر گرفتار کیا گیا، ملزم نے چھ سال قبل گوجرانوالہ میں ایک طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ بھی درج تھا۔پولیس کے مطابق شجر حسین نامی ملزم 6 سال سے بیرون ملک روپوش تھا، ملزم کو گرفتار کر کے گوجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں