قیدیوں کو سہولیات فراہمی کی سمری جلد از جلد منظور کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع

منگل 18 جنوری 2022 15:14

قیدیوں کو سہولیات فراہمی کی سمری جلد از جلد منظور کرنے کے مطالبے کی قرارداد جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) قیدیوں کو سہولیات فراہمی کی سمری جلد از جلد منظور کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اڑھائی ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا،قیدیوں کے پیکج میں کمبل،تکیہ،ایل ای ڈی ،کھانے پینے کی اشیاء اور کیبل شامل تھے ،چار ماہ بعد بھی قیدیوں کو سہولیات نہیں مل سکیں،قیدیوں سے بھی حکومت نے جھوٹا وعدہ کیا ہے،جیلوں میں قیدیوں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کی سمری جلد منظور کی جائے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments