وزیراعظم عمران خان کا (پرسوں)دورہ لاہور کا امکان

منگل 18 جنوری 2022 17:24

وزیراعظم عمران خان کا (پرسوں)دورہ لاہور کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) وزیراعظم عمران خان کے پرسوں( جمعرات) کے روز دورہ لاہور کا امکان ہے، عمران خان دورہ لاہور کے دوران وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیرا عظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب ملاقات کرکے صوبے کے اہم سیاسی و انتظامی امور، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اورجاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دیں گے ۔وزیر اعظم کے دورہ کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور کابینہ کے اراکین بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم ڈیجٹیل مزدور کارڈ کا بھی اجرا ء کریں گے۔ ڈیجٹیل مزدور کارڈ کے ذریعے اشیائے ضروریہ کی رعائتی خریداری ہوسکے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں