وزیراعلی عثمان بزدار کا مری میں برفباری، لاہور و دیگر شہروں میں بارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

ہفتہ 22 جنوری 2022 20:34

لاہور۔22جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔22 جنوری2022ء) :وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے برفباری اوربارشوں کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے انتظامیہ،ریسکیو1122اورپی ڈی ایم اے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری اور رابطوں سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی عثمان بزدار نے مزید ہدایت کی کہ مری میں سیاحوں کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہیں ہونی چاہیئے اور مری میں گاڑیوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ آمد پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے واضح کیا کہ عوام کی جان کا تحفظ ہر لحاظ سے مقدم ہے، غفلت قطعا برداشت نہیں کروں گا۔ انتظامی افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں حالات پر نظر رکھیں۔

لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کے پیش نظر پانی کی نکاسی یقینی بنائی جائے۔واسا کے افسران فیلڈ میں جا کر ٹیموں کی خود نگرانی کریں اور عوام کی سہولت کے پیش نظر کم از کم وقت میں شہر کی سڑکوں، بازاروں اور نشیبی علاقوں سے پانی کا نکاس یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کو بھی متحرک نظر آنا چاہیئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں