عوام کی سہولت کے لئے زیر تعمیر منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائیگا‘چوہدری محمد علی رندھاوا

سپورٹس کمپلیکس میں لائبریری بھی ہونی چاہیے ۔ شہریوں میں مطالعہ کی عادت کا فروغ بھی ضروری ہے‘ڈی جی ایل ڈی اے

منگل 24 مئی 2022 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹرز فارقلیط میرنے ڈی جی ایل ڈی اے کو سپورٹس کمپلیکس کے مختلف شعبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جم اوران ڈ ور پلے لینڈ میں بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونماکے ساتھ تفریح کا انتظا م بھی کیا گیا ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل نے بچوں کے لئے جم/ پلے لینڈ کا بھی جائزہ لیا اور سنوکر‘ ٹیبل ٹینس‘ جم‘اسکواش‘ سوئمنگ پول‘ سٹیم باتھ سسٹم سمیت دیگر حصوں کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں تمام عمر کے افراد کے لئے سہولیتں میسر ہیں۔

(جاری ہے)

سپورٹس کمپلیکس میں لائبریری کی سہولت بھی ہونی چاہیے ۔

صحت مند انہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مطالعہ کتب کی عادت بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری تمام پراجیکٹس ہمارے لئے اہم ہیں۔ عوام کی سہولت کے لئے زیر تعمیر منصوبوں کو بر وقت مکمل کیا جائے گااور جہاں ضرورت ہو گی نئے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے کہا کہ اس وقت شہر میں 11سپورٹس کمپلیکس پر کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل کیاجائے گا۔سپورٹس کمپلیکس شہریوں کے لئے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بہت بڑی سہولت ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں