پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا‘ درخواست میں موقف

جمعرات 25 اپریل 2024 16:19

پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2024ء) پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کر دی گئی۔درخواست آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کو مریم نواز کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی۔استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔خیال رہے کہ لاہور میں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں