موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ

پاکستانیوں نے صرف 9 مہینوں میں سوا ارب ڈالر بیرون ممالک سے موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کر دیئے

Sajid Ali ساجد علی اتوار 28 اپریل 2024 11:45

موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل 2024ء ) پاکستانیوں نے صرف 9 مہینوں میں سوا ارب ڈالر بیرون ممالک سے موبائل فونز کی درآمد پر خرچ کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں کے دوران 1.301 بلین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 462 اعشاریہ 70 ملین ڈالر کے مقابلے میں 181 اعشاریہ 26 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ مارچ 2024ء میں پاکستان کی موبائل فون کی درآمدات ماہانہ بنیادوں پر 4 اعشاریہ 87 فیصد کم ہوئیں اور فروری 2024ء میں 160 اعشاریہ 90 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 153 اعشاریہ 051 ملین ڈالر رہیں، تاہم موبائل فون کی درآمدات میں مارچ 2024ء میں سالانہ کی بنیاد پر 930 اعشاریہ 92 فیصد اضافہ ہوا جو کہ مارچ 2023ء میں 14 اعشاریہ 846 ملین ڈالر تھی، جولائی تا مارچ 2023/24ء کے دوران ملک میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات 1اعشاریہ 623 بلین ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 744 اعشاریہ 971 ملین ڈالر تھیں، جس میں 117 اعشاریہ 90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کی رپورٹ سے مزید معلوم ہوا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں 422 اعشاریہ 58 فیصد کا اضافہ ہوا، مارچ 2023ء میں 36 اعشاریہ 175 ملین ڈالر کے مقابلے مارچ 2024ء میں 189 اعشاریہ 042 ملین ڈالر درآمدات رہیں جب کہ مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹس نے سال 2024ء کے پہلے دو مہینوں کے دوران 6 اعشاریہ 1 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار کیے اور 0 اعشاریہ 3 ملین تجارتی طور پر برآمد کیے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں