وزیر صنعت و تجارت کی ہدایت پر صارفین کو انکے بنیادی حقوق سے آگاہی دینے کی بھرپور مہم جاری

اتوار 28 اپریل 2024 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور سیکرٹری انڈسٹریز کی ہدایت پر صارفین کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہی دینے کی بھرپور مہم جاری ہے، غیر معیاری مصنوعات، خدمات کی فراہمی کے خلاف شکایات کے اندراج اور دادرسی کے میکانزم بارے تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو خصوصی لیکچرزکا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس ضمن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ڈائریکٹوریٹ آف کنزیومر پروٹیکش کونسل عاصم علی اعوان نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاون شپ میں کالج سٹاف، طلبہ و طالبات کو بطور صارف ان کے حقوق سے روشناس کرایا اور انہیں ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹس، کونسل، کنزیومر اتھارٹیز کو آن لائن شکایات کے اندراج کے عمل سے آگاہ کیا. انہوں نے بتایا کہ صارفین کو معیاری مصنوعات اور خدمات کی فراہمی سے ہی ان کی محنت کی کمائی کا تحفظ یقینی بنایا جا سکتا ہے، صارف مطمئن ہوگا تو ہی معاشرہ آگے بڑھے گا�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں