ض*ہمیں کسی بھی قیمت پر ن لیگ کی حکومت کا حصے دار نہیں بننا چاہیے : میاں ایوب

اتوار 12 مئی 2024 21:00

ل لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے نایب صدر اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ ہر جیالے کی ایک ہی آواز ہے اور قیادت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں کسی بھی قیمت پر ن لیگ کی حکومت کا حصے دار نہیں بننا چاہیے چاہے پنجاب ہو یا پھر وفاق ہمیں ن لیگ سے ایک بھی وزارت نہیں لینی چاہیے میری پنجاب کے جس, جس جیالے سے بھی بات ہوی ہے اس نے پارٹی کی سی ای سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور یہی کہا ہے کہ ہمیں ن لیگ سے وازرتیں نہ لینے کے فیصلے پر قایم رہنا چاہیے اسی میں پارٹی کی بہتری ہے کیونکہ جب ن لیگ کی حکومت ڈلیور نہیں کر پاتی تو پھر اس کا انتخابات میں نقصان جیالوں اور پارٹی کوہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں