شاہد محمود کا ایم پی اے شعیب صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ

حاجی امداد حسین ، ماجد کمبوہ ، جاوید اقبال ، عامر الطاف ، شاہ رخ امداد و دیگر کی شرکت

اتوار 12 مئی 2024 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) سماجی کارکن چوہدری شاہد محمود نے پی پی 149سے استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں (ن) لیگ کے سابق صدر لاہور حاجی امداد حسین ، چوہدری ماجد کمبوہ ، چوہدری اکرم ، چوہدری افتخار ، جاوید اقبال کمبوہ ، میاں عامر الطاف ، فہد حسین چراغ، زاہد ٹیڈی ، آفتاب ٹیڈی ، لالہ فضل ، مہر اشفاق ، خلیل موٹا ، رانا رفیق ، میاں خلیل ، میاں آصف ، مختار حسین ، عابد ڈی جے ، پا حمید ، اعجاز بھٹی، (ن) لیگ یوتھ ونگ کے نائب صدر شاہ رخ امداد سمیت کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر شعیب صدیقی نے کہا شمالی لاہور میں چوہدری شاہد محمود کا کمبوہ خاندان بہت بڑا ہے ، ان کی پوری ٹیم نے میری کامیابی کیلئے اپناالیکشن سمجھ کر لڑا ، میں اپنے ساتھیوں کو کبھی نہیں بھولتا ، پی پی 149 کے عوام کی خدمت کر کے ثابت کروں گا کہ چوہدری شاہد محمود کا میری حمایت کرنے کافیصلہ درست تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں