ٌشہید ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری سطح پر قومی ہیرو کا اعزاز ملنا چاہئی: ملک عابد حسین اعوان

اتوار 12 مئی 2024 21:00

،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو سرکاری سطح پر قائد ایوان اور قومی ہیرو کا اعزاز ملنا چاہیے بھٹو شہید ہمارے قومی ہیرو ہیں اور رہیں گے مجھ سمیت جتنے بھی لاکھوں لوگ آج پاکستانی پاسپورٹ پر اپنے بچوں کے لیے دنیا میں جس بھی کونے میں جا کر باعزت روز گار کمارہے ہیں تو یہ بھٹو شہید کی وجہ سے ہے جنہوں نے پاسپورٹ کی سہولت ایک عام آدمی تک پہنچائی وگرنہ اس سے پہلے پاسپورٹ بھی صرف خاص لوگوں کا ہی بنتا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں