بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟،نواز شریف

آج تک سمجھ نہیں آئی کہ میری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا، میرا پوچھنے کا حق ہے کہ آخر میرے ساتھ ایسا کیوں کیاگیا،ن لیگ کے پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں،پارٹی اجلاس سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 17:18

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی 2024 ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ آج تک سمجھ نہیں آئی کہ میری حکومت کا تختہ کیوں الٹا گیا، بتایاجائے کیا وجہ تھی جو 1993میں ہماری حکومت کا تختہ الٹاگیا؟حکومت جاری رہتی توآج ہم دنیامیں طاقت بن چکے ہوتے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا پوچھنے کا حق ہے کہ آخر میرے ساتھ ایسا کیوں کیاگیا۔

بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نااہل کر دیاگیا۔وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا کر پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹا دیاگیا۔سازش کے بعد پاکستان میں دھرنے شروع کر دئیے گئے۔لندن میں ہماری حکومت کیخلاف سازش کا جال بنایا گیا۔ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا نتیجہ یہ نکلا ملک میں مارشل لا لگادیاگیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جعلی مقدمے بھگتے اور27سال کی سزا سنائی گئی۔

ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر مجھے سزائے موت دلوانے کی بھرپور کوشش کی گئی۔جب میرے خلاف کچھ نہ بن سکا تو 7 سال کیلئے ملک بدر کردیاگیاتھا۔ہماری70سالہ تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے۔ جلاوطنی کے بعد واپس آئے اور2013میں دوبارہ ہماری حکومت آئی۔ اقتدار میں آنے کے بعد 2013میں بنی گالہ گیاتھااور بانی پی ٹی آئی کو مل کر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تھی ۔

ان سے کہا تھا کہ 35پنکچروں کی بات کو جاتے دیں اور آئیں مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔مجھے بنی گالہ میں اس وقت تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔مگر اس کے بعد سازش کر کے دھرنے شروع کر دئیے گئے تھے۔دھرنوں کی وجہ سے چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کیاگیا۔ جب چینی صدر پاکستان کے دورے پر آئے تو سی پیک کے معاہدے کئے گئے۔ سی پیک کے ذریعے ملک میں پاور پلانٹس اور موٹرویز بنائیں۔

نواز شریف نے مزیدکہا کہ بہت عرصے بعد ہم سب ایک جگہ جمع ہوئے ہیں، پورے ملک سے پارٹی قیادت یہاں موجود ہے۔ آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے پیار بھرا پیغام دینا چاہتا ہوں، یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔میرے بہترین لیگی ساتھیوں پر سنگین مقدمات بنائے گئے۔ مشکل حالات میں ن لیگ نے بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔یہاں موجود ایک ایک چہرہ ن لیگ کا ستون ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جھوٹے مقدمات چلائے گئے۔ پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے لائق ہیں۔قائد مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مرحومہ کلثوم نواز کی جدوجہد تاریخی تھی۔ ایٹم بم نہ بنانے کیلئے5ارب ڈالر آفر کئے گئے تھے۔ ہمارے زمانے میں بڑے بڑے منصوبے لگنا شروع ہوئے، ان منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے، مجھے نکالنےوالے بھی کہتے تھے موٹرویزپرکیوں پیسہ لگارہاہے۔ آج ان موٹرویز کی افادیت کا پوری قوم کوعلم ہے،سب جانتے ہیں موٹرویزنے پاکستان کی معیشت میں کتناحصہ ملایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں