لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کوقذف کیس سے باعزت بری کردیا

بدھ 14 جنوری 2009 12:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔14جنوری 2009 ء) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی،مولانا فضل الرحمٰن،سابق چیف سیکریٹری سلمان صدیق اور سابق وزیر صحت طاہرعلی جاویدکوقذف کیس سے باعزت بری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف میو ہسپتال لاہور کے ایک ڈاکٹرمسعود نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک کشمیری خاتون سے زیادتی کا الزام لگاکران کی شہرت کونقصان پہنچایاگیا۔عدالت نے گزشتہ روز کیس کی عدم پیروی پرتمام افراد کو اس کیس سے باعزت بری کردیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں