پولیس کو ڈیفنس حادثہ کی مکمل اور حتمی رپورٹ موصول

ڈیفنس زیڈ بلاک میں دھماکہ نہیں بلکہ حادثہ تھا‘ترجمان لاہور پولیس

ہفتہ 25 فروری 2017 18:09

پولیس کو ڈیفنس حادثہ کی مکمل اور حتمی رپورٹ موصول
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2017ء) لاہور پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کو ڈیفنس حادثہ کی مکمل اور حتمی رپورٹ موصول ہوچکی ہے جس کے مطابق ڈیفنس Zبلا ک میں کوئی دھماکہ نہیں ہوا بلکہ حادثہ تھا ۔ڈیفنس حادثہ کی مکمل رپورٹ تھانہ ڈیفنس اے میں درج کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیفنس حادثہ کی مکمل تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی مقرر کر دی گئی ہے جو ڈیفنس حادثہ کے تمام پہلوئوں سے تفتیش کریگی ۔لاہور پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈیفنس حادثہ میں غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا اور غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں