وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین امیر مقام کو یقین دلا دیا کہ پختون بھائی ہیں۔ رانا ثنا اللہ

پی ایس ایل لاہور میں ہونا پوری قوم کی خواہش ہے۔ پی ایس ایل کے فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 11:13

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امیر مقام نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےامیرمقام کو یقین دلایا کہ پنجاب میں آباد تمام پختون بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخواہ میں بعض نام نہاد سیاسی لیڈرپنجاب کے خلاف نفرت پھیلا رہےہیں لیکن ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ہماری طرف سے پوری کوشش کی جائے گی کہ سرچ آپریشنز میں چاردیواری کے تحفظ کوملحوظ خاطر رکھا جائے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آپریشن رد الفساد اور ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشنز میں شہری مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پی ایس ایل لاہور میں ہونا پوری قوم کی خواہش ہے۔ پی ایس ایل کے فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے۔ پی ایس ایل کے روٹ کےلیے فول پروف سکیورٹی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی کے ہر معاملے کو پنجاب سے جوڑنا نااہلی کی سیاست ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں اور پی ٹی آئی کے پی میں منفی سیاست کررہی ہے ۔سکیورٹی خدشات پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں