2کروڑ روپے نندی پور پاور پراجیکٹ فرنس آئل چوری کیس میں ملوث ملزمان کے ریمانڈ میں مزید توسیع

منگل 4 دسمبر 2018 17:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے 22کروڑ روپے نندی پور پاور پراجیکٹ فرنس آئل چوری کیس میں ملوث ملزمان کے جسمانی اور جودیشل ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ملزمان میں قیصر عباس ،رانا مہتاب اور دلبر حسین ڈوگر وغیرہ شامل ہیں لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

04 دسمبر2018ء)احتساب عدالت نے 22کروڑ روپے نندی پور پاور پراجیکٹ فرنس آئل چوری کیس میں ملوث ملزمان کے جسمانی اور جودیشل ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ملزمان میں قیصر عباس ،رانا مہتاب اور دلبر حسین ڈوگر وغیرہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزم رانا مہتاب عالم اور دلبر حسین ڈوگر نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے چکے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ میں 22کروڑ روپے کے فرنس آئل چوری کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے قیصر عباس کی نشاندہی پر مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں کڑوڑوں روپے کا فرنس آئل چوری کیا جبکہ ایک ملزم کے اکانٹ میں 70لاکھ روپے جمع کروائے گئے، نندی پور کا تمام ریکارڈ پھاڑ دیا گیا۔

ملزم قیصر عباس نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کس نے ریکارڈ پھاڑا،بس کسی نے دفتر میں گھس کر ریکارڈ پھاڑ دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے آپس کی ملی بھگت سے نندی پور پاور پروجیکٹ میں کروڑوں روپے کے فرنس آئل چوری میں ملوث پائے گئے تھے ،ٹینکرز مافیا اور واپڈا ایمپیلائز یونین کی ملی بھگت سے خوردبرد کی گئی۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی اور جودیشل ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔ملزمان کو دوبارہ 11 دسمبر کو احتساب کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں