ا*ایس آر ٹی لاہور میں آمد و رفت کو بہت بہتر بنائے گی، ڑاؤ شیرین

ں*چینی ایس آر ٹی لاہور کومربوط شہر بنانے کی جانب قدم ہے، چینی قونصل جنرل لاہور

جمعرات 7 اگست 2025 23:40

; لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) ایک بڑے ترقیاتی منصوبے کے تحت چینی "فرسٹ سپر آٹونومس ریپڈ ٹرانزٹ (ایس آر ٹی)میٹرو کا پہلا ٹیسٹ لاہور میں شروع ہو گیا، گوادر پرو سے بات کرتے ہوئے، چینی قونصل جنرل لاہور ڑاؤ شیرین نے کہا کہ چینی ایس آر ٹی کی لانچ صرف ٹیکنالوجی کا معاملہ نہیں بلکہ ایک سمارٹر، ماحول دوست اور زیادہ مربوط شہر بنانے کی جانب قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آر ٹی کی تنگ شہری سڑکوں اور بھیڑ والے علاقوں میں چلنے کی صلاحیت لاہور میں آمد و رفت کو بہت بہتر بنائے گی۔ شہر کے رہائشیوں کو کم سفر کا دورانیہ، صاف ہوا اور زیادہ پائیدار شہری ماحول سے فائدہ ہوگا۔ ماحولیاتی دوستانہ خصوصیات سے مزین یہ ٹرین صرف 10 منٹ کی چارجنگ پر 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے، اور کم کاربن توانائی ذخیرہ کرنے والے نظام استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کی کل لمبائی 32 میٹر ہے اور یہ 300 سے زائد مسافروں کو سہولت فراہم کرتی ہے، جو آرام دہ اور لچکدار سفر ممکن بناتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق ترجمان او ایل ایم ٹی اور نورینکو طحہ خان عزیزی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایس آر ٹی میٹرو، جسے ٹریک لیس، ٹکٹ لیس اور بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک ٹرام کہا جاتا ہے، 21 جولائی 2025 کو چینی کمپنی نورینکو انٹرنیشنل" نے پاکستان میں درآمد کی۔

اس کی آمد مقامی شمولیت اور ممکنہ تعیناتی کی قابلیت کے جائزے کے آغاز کی علامت ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے حال ہی میں منظور شدہ پانچ سالہ ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان سے بھی ہم آہنگ ہے، جس کا مقصد صوبے کے 30 شہروں میں ایک خودکار ریپڈ ٹرانسپورٹ (ART) نظام کا قیام ہے۔ واضح رہیمریم نواز نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین کے ٹیسٹ رن کا افتتاح کیا اور علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران، انہوں نے ٹرین کی بورڈ سہولیات کا معائنہ کیا اور ٹریفک کی مختلف حالتوں میں اس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے انہیں منصوبے کی اہم تفصیلات سے آگاہ کیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں