مہاجرین کے دیرینہ معاملات متعلقہ فورمز سے جلد یکسو کروا دیئے جائیں گے ،محتسب اعلیٰ آزاد کشمیر

اتوار 21 جنوری 2024 14:55

لاہور / مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2024ء) فورم آف پاکستان اومبڈسمین کانفرنس ، محتسب اعلیٰ آزاد کشمیر چوہدری محمد نسیم کی شرکت ، ماہ جنوری کے اوائل میں لاہور میں FPO کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محتسب اعلیٰ آزاد کشمیر چوہدری محمد نسیم نے بطور ممبر FPO شرکت کی ، اس اہم ترین کانفرنس میں 29 ، 30 جنوری 2024ء کو اسلام آباد میں FPO کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔

اس کانفرنس میں محتسب اعلیٰ آزاد کشمیر نے بہترین نمائندگی کی ، محتسب اعلیٰ آزاد کشمیر نے اپنے لاہور دورے کے دوران مہاجرین مقیم پاکستان کی ادارہ محتسب میں دائرہ شکایات کہ محکمہ بحالیات کشمیر کالونی اور فیروز والا کالونی لاہور میں پلاٹس کی الاٹمنٹ اور الاٹ شدہ پلاٹس کا قبضہ نہیں دے رہا ، متاثرین کے پلاٹس کا موقع ملاحظہ اور مہاجرین شکایت کنندگان کو سماعت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے دیرینہ معاملات متعلقہ فورمز سے جلد یکسو کروا دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مہاجرین شکایت کنندگان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار موجودہ محتسب اعلیٰ نے ہمارے دیرینہ اور اہم معاملات کی طرف ہمدردانہ غور اور خصوصی توجہ مبذول کی جس سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، ہم حکومت آزاد کشمیر کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے خدمت خلق سے لبریز شخصیت کو محتسب کے منصب پر فائز کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں