لادینیت پھیل رہی ہے، توحید و سنت کا پیغام عام کیاجائے‘ مجاہد عبدالر سو ل

نوجوان نسل کو دین سے دور کرکے تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے ‘ صدر سنی تحریک پنجاب

بدھ 22 جنوری 2020 12:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) سنی تحریک پنجا ب کے صدر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہا ہے کہ لادینیت پھیل رہی ہے، توحید و سنت کا پیغام عام کیاجائے، نوجوان نسل کو دین سے دور کرکے تباہی کی جانب دھکیلا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ بے پردگی اوربے حیائی عروج پر پہنچ چکی ہے،عقیدہ توحید انبیاکا مشن ہے ،عظیم مشن کو پھیلانے کے لئے دن رات کام کرنا چاہیے ۔انہو ں نے کہاکہ ان حالات میں علما کوچاہیے کہ وہ معاشرے میں بڑھتی لادینیت کے خاتمہ اور نئی نسل کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے میدان عمل میں نکل کھڑے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں