تعمیراتی شعبے کی ایمنسٹی کو کامیاب بنانے کیلئے سرخ فیتے ختم کیے جائیں‘ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر کا سسٹم بار بار بیٹھ جاتاہے ،اسے اپنی استعداد بھی بڑھانا ہو گی ‘چیئرمین عامر قدیرکی وفد سے گفتگو

پیر 18 جنوری 2021 12:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) چیئرمین ریو نیو ایڈوائز رز ایسو سی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ ملکی وسیع تر مفاد کیلئے حکومت زمینی حقائق کو مد نظر ر کھتے ہوئے ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنائے جس کیلئے سرخ فیتے ختم کرنا ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق صدر لاہورٹیکس بار عائشہ قاضی،چیئر مین لاہور ٹیکس بار اکیڈمی احسن ورک،ٹیکس کے ماہر ین عمر اقبال خواجہ،مامون نثار،نعیم خان اورافتخار شبیر سمیت دیگر پر مشمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

عامر قدیر نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ایمنسٹی کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ سرخ فیتے ہیں جنہیںختم کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو بھی اپنی استعداد کار بڑھانا ہو گی ،4کروڑ ٹیکس دہندگان میں سے صرف 20لاکھ افراد اپنا گوشوارہ جمع کر وارہے ہیں اوراس پر بھی ایف بی آر کا سسٹم جواب دے جاتا ہے اگر تمام ٹیکس پیزئر اپنا گوشوارہ جمع کروانا شروع کر دیں تو ایف بی آر کا سسٹم بالکل ناکارہ ہو جائے گا ، ایف بی آر کے سسٹم میںاتنی استعداد ہی نہیں جو 4کروڑ گوشوارے جمع کرسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرامز اور ایف اے ٹی ایف کی سخت شرائط کے باوجودحکومت کاڈویلپرز اینڈ بلڈرز کیلئے ایمنسٹی کا اعلان اوراس میں توسیع خوش آئند ہے لیکن بیورو کریسی اتنے سرخ فیتے کھڑے کر دیئے ہیں کر ٹرپل سیکشن کی چھوٹ کے باوجود سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں