27غیرقانونی شکاریوں کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات

منگل 30 نومبر 2021 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) وزیر جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب سید صمصام علی بخاری اور سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب صوبہ بھر میںجنگلی حیات کے غیرقانونی شکاراور ناجائز کاروبارکی مکمل روک تھام کیلئے بھرپورسرگرم عمل ہے اور صوبہ کے تمام محفوظ علاقہ جات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔

صوبہ کے مختلف مقامات پرایسی ہی متعدد کامیاب کارروائیوں کے دوران مرغابی ، بٹیر ، جنگلی طوطوں اور دیگر جنگلی جانوروںو پرندوں کے غیرقانونی شکار اور کاروبارمیں ملوث 27افراد کو گرفتار کرکے 03لاکھ 41ہزار500روپے محکمانہ معاوضہ وصول کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف منڈی بہائوالدین عدنان ورک نے ہیڈ رسول گیم ریزروایریاسے مرغابی کے 01غیرقانونی شکاری کو گرفتار کرکے 29ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف بہاولنگر منور حسین نجمی نے جنگلی طوطوں اور بیٹر کے 02غیرقانونی شکاری گرفتار کرکے انہیں مجموعی طور پر 20ہزارروپے جرمانہ کیاجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن محمد ندیم قریشی نے اپنی پراگریس رپورٹ میں بتایا کہ ریجن میں گزشتہ ہفتے وائلڈلائف کی خلاف ورزی پر 24مقدمات درج ہوئے اور التواء میں پڑے 06مقدمات سمیت کل 28مقدمات کمپائونڈ ہوئے جن میں 02لاکھ 92ہزار500روپے جرمانہ کیا گیا ۔02مقدمات ابھی زیر التواء ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں